|

Sultanat E Dil By Farwa Khalid Pdf Complete Novel

Farwa Khalid is the author of the novel Sultanat E Dil. You can read it online by clicking the image below and also download the PDF file.

Sultanat-e-Dil-by-Farwa-Khalid-Ebook

Sultanat E Dil Romantic E Book Novel

sultanat e dil

“کیوں جاؤں میں یہاں سے۔۔۔؟؟ یہ جگہ میری ملکیت ہے۔۔ تم مجھے یہاں سے جانے کا نہیں کہہ سکتے۔۔ تم ڈرائیور ہو میرے۔۔ میرے ہر سوال کا جواب دینے کے پابند ہو۔۔ اسی لیے پوچھ رہی ہوں۔۔ کہاں تھے تم۔۔۔؟؟”
سوہائے اس کی بات پر تپ کر خفگی سے آگے بڑھی تھی۔۔۔
اس کی شال دوسری جانب سے بھی ڈھلک چکی تھی۔۔
اشہب نے بے اختیار اپنے ماتھے سے پسینہ صاف کیا تھا۔۔
یہ لڑکی اس کے لیے کسی آزمائش سے کم نہیں تھی۔۔ وہ اپنی جگہ سے اٹھتا سوہائے کے بالکل سامنے آن کھڑا ہوا تھا۔۔
سوہائے بنا شرٹ کے اس کے کسرتی مضبوط سینے اور کندھوں کو دیکھتی گڑبڑا سی گئی تھی۔۔
مگر اس نے چہرے پر ایسا کچھ بھی ظاہر نہیں ہونے دیا تھا۔۔
“آپ پلیز یہ شال اتار دیں۔۔۔”
اس کے سوال کے جواب میں اشہب کے منہ سے جو الفاظ نکلے تھے۔۔ سوہائے نے ہونقوں کی طرح اس کی جانب دیکھا تھا۔۔
وہ جب اسے شریف انسان مان لیتی تھی۔۔
وہ پھر کوئی نہ کوئی ایسی حرکت کردیتا تھا۔۔ کہ سوہائے کو پھر سے اپنے خیالات بدلنے پڑتے تھے۔۔۔
“واٹ۔۔۔۔؟؟”
سوہائے نے اس کو گھورتے پوچھا تھا۔۔۔
“اس کا کوئی فایدہ نہیں ہے۔۔۔ یہ چھپا نہیں رہی بلکہ مزید عیاں کر رہی ہے۔۔۔ “
اشہب نے بے باکی بھرے انداز میں اس کو سر سے پیر تک گھورا تھا۔۔۔
وہ ہمیشہ اسے بہت غور سے دیکھتا تھا۔۔ مگر آج اس کی آنکھوں میں عجیب سا خمار تھا۔۔۔
وہ چند قدم آگے بڑھا تھا۔۔۔ سوہائے الٹے قدموں پیچھے ہٹی تھی۔۔۔
اس نے چہرا جھکا کر دیکھا تھا۔۔۔ تو اسے اشہب کی بات سمجھ میں آئی تھی۔۔۔ وہ بولڈ اور کانفیڈنٹ لڑکی۔۔۔
جس کے مطابق اسے شرمانا اور کسی سے بھی خوف کھانا نہیں آتا تھا۔۔ جس کی جانب پہلے بھی کئی لڑکے پسندیدگی بھری نگاہوں سے دیکھ چکے تھے۔۔ مگر اسے کسی سے بھی کوئی فرق نہیں پڑا تھا۔۔
اس وقت اشہب کی خمار آلود نگاہیں اسے بری طرح کنفیوز کررہی تھیں۔۔
یہ شخص اس وقت اسے اپنے حواسوں میں بالکل بھی نہیں لگا تھا۔۔۔ گھبراہٹ کے عالم میں سوہائے نے شال ٹھیک کرنا چاہی تھی مگر وہ اسے سنبھال نہیں پائی تھی۔۔۔ وہ کافی بڑی شال تھی۔۔۔
اوپر ہونے کے بجائے وہ پوری طرح سے اس کے کندھے سے ہٹ گئی تھی۔۔ اور ساتھ ہی اس کے باریک گاؤن کو بھی نیچے کھسکا گئی تھی۔۔
سوہائے روہانسی ہوئی تھی۔۔
کیونکہ اشہب اس کے انتہائی قریب کھڑا گہری نگاہوں سے اس دلچسپ منظر سے لطف اندوز ہورہا تھا۔۔
سوہائے کو اس شخص کی بے شرمی پر اپنا پورا چہرا لال ہوتا محسوس ہوا تھا۔۔۔ اس نے شال ہٹا دی تھی۔۔۔ اور جلدی سے گاؤن کو پکڑ کر اپنے کندھوں پر ٹھیک کیا تھا۔۔
وہ پیچھے ہوتی دروازے کے ساتھ آن لگی تھی۔۔۔ وہ اس وقت اس کے بیڈ روم میں کھڑی تھی۔۔۔ اس کا دل بہت بری طرح کانپ گیا تھا۔۔۔
آج تک پہلے کبھی اس کے ساتھ ایسا نہیں ہوا تھا۔۔
سوہائے گاؤن کو اپنے گرد ایسے لپیٹ رہی تھی جیسے وہ واقعی اسے چھپا لے گا۔۔
“آپ کچھ پوچھ رہی تھیں مجھ سے۔۔۔؟؟”
اس کی خود ہو چھپانے کی ناکام کوشش کو بغور دیکھتے اشہب نے اپنی بے باک نگاہوں کا زاویہ اب بھی نہیں بدلہ تھا۔۔۔
لیکن سوہائے کی غیر ہوتی حالت اسے مزا دے رہی تھی۔۔
“آپ گھبرا رہی ہیں مجھ سے۔۔۔ ؟”
اشہب کو آہستہ آہستہ اپنا درد کم ہوتا محسوس ہوا تھا۔۔
اس لڑکی کی قربت پر ایک سرور سا تھا جو اس کے اندر سرایت کررہا تھا۔۔
“نن نہیں۔۔ میں کیوں گھبراؤں گی۔۔۔ “
سوہائے دروازے کے ساتھ لگی خود کو اب بھی کانفیڈنٹ ظاہر کررہی تھی۔۔ مگر اس کا چہرا اس کا ساتھ بالکل بھی نہیں دے رہا تھا۔۔۔
“آپ یہاں میری خیریت دریافت کرنے آئی تھیں۔۔۔”
ہاتھ بڑھاتے اشہب نے دروازہ اندر سے لاک کردیا تھا۔۔۔ سوہائے نے گھبرا کر اس کی جانب دیکھا تھا۔۔
“کک کیا کرنے لگے ہو تم۔۔۔؟؟”
سوہائے کو سمجھ نہیں آرہا تھا کہ اس کی حالت اتنی غیر کیوں ہورہی تھی۔۔ یہ شخص اسے ہراساں کررہا تھا مگر وہ کچھ بول کیوں نہیں پارہی تھی۔۔۔ اسے اس شخص کا ایسا کرنا برا کیوں نہیں لگ رہا تھا۔۔۔
“وہی جو آپ سمجھ رہی ہیں۔۔۔ “
اشہب نے اپنا چہرا اس کے چہرے کے قریب کیا تھا۔۔
سوہائے پھٹی پھٹی آنکھوں سے اس کی جانب دیکھ رہی تھی۔۔
اشہب پے خماری طاری ہورہی تھی۔۔۔ اس کے حواس اس کا ساتھ چھوڑ رہے تھے۔۔۔ وہ اس وقت خود کو اس لڑکی کے رحم و کرم پر چھوڑنا چاہتا تھا۔۔۔
“درد میں ہوں۔۔۔ میرا درد کم کرسکتی ہیں آپ۔۔۔ “
اس کی سانسوں کی مہک اپنی سانسوں کے نہایت قریب محسوس کرتے وہ بہک رہا تھا۔۔۔
جبکہ سوہائے شاک کی کیفیت میں کھڑی اس کی جانب دیکھ رہی تھی۔۔۔
“کک کیا مطلب۔۔۔ یہ کیا کررہے ہو تم۔۔ دور رہو مجھ سے۔۔۔؟؟”
سوہائے اس کے کندھوں پر دونوں ہاتھوں کا دباؤ ڈالتے اسے پیچھے دھکیل رہی تھی۔۔۔
جب اشہب نے اس کی کلائیوں کو اپنی گرفت میں لیتے پیچھے دروازے پر ٹکا دیا تھا۔۔۔
وہ بالکل بے بس ہوئی تھی۔۔
وہ ایک بازو سے پوری طرح اسے قابو کیے کھڑا تھا۔۔
سوہائے کو اس لمحے وہ حواسوں میں نہیں لگا تھا۔۔ اسے اپنے یہاں آنے پر شدید پچھتاوا ہورہا تھا۔۔
رات کو اس طرح اکیلے اس شخص کے روم میں آنا۔۔ وہ بھی اس حلیے میں۔۔
وہ اسے بہت شریف انسان سمجھی تھی۔۔۔ مگر یہ شخص تو کچھ اور ہی نکلا تھا۔۔
لیکن وہ یہ نہیں جانتی تھی کہ اشہب صرف باقی لڑکیوں کے لیے شریف تھا اس کے لیے بالکل بھی نہیں۔۔۔
“اتنا شریف النفس نہیں ہوں میں۔۔ مس سوہائے سکندر۔۔۔ اور آپ بہت حسین ہیں۔۔۔ “
اس کی گردن کو ہاتھ کی پشت سے چھوتا وہ اس کی نرماہٹیں محسوس کرتا مسکرایا تھا۔۔۔ اس کے صبر کا بہت میٹھا پھل ملنے والا تھا اسے۔۔۔
“یہ کیا کررہے ہو تم۔۔۔ ؟ میں تمہیں جان سے مار دوں گی۔۔ میں ابھی جاکر ڈیڈ کو بتاتی ہوں تم کتنے گھٹیا انسان ہو۔۔”
سوہائے اس کی گرفت سے آزاد ہونے کی تگ ودو کررہی تھی۔۔
“ایسا مت کیجئے گا۔۔۔ ورنہ نتائج کی زمہ دار آپ ہونگی۔۔ “
اشہب نے اس کے گلابی ہونٹوں کو تکتے وارن کیا تھا۔۔
سوہائے کے وجود کی مہک اسے پاگل کررہی تھی۔۔ وہ گہرے گہرے سانس لیتی اپنے دلفریب حلیے کے ساتھ اشہب کے دل پر قیامت برپا کر رہی تھی۔۔
وہ خود پر بہت مشکل سے ضبط کیے کھڑا تھا۔۔۔
لیکن یہ لڑکی اس کا ضبط توڑنے کی کوشش کر رہی تھی۔۔
اس کا یہ انداز دیکھ سوہائے کی آنکھوں میں چھائی بے یقینی اشہب کے خمار میں اضافہ کر رہی تھی۔۔
“تم بہت ہی بے شرم اور گھٹیا انسان ہو۔۔ دنیا والوں کے سامنے ناٹک کرتے ہو شرافت کا۔۔ مگر تمہاری اصل حقیقت یہ ہے۔۔۔ “
سوہائے کو اس شخص کا یہ روپ شاک میں مبتلا کر گیا تھا۔۔
وہ غصے سے چلائی تھی۔۔۔
اشہب کی نگاہیں تو اس کے مسلسل حرکت کرتے ہونٹوں پر تھیں۔۔۔ وہ ایسی گستاخیاں کسی کی برداشت نہیں کرتا تھا۔۔۔ مگر یہ لڑکی اپنی انتہا کی بدتمیزیوں کے باوجود اسے اچھی لگ رہی تھی۔۔
“ثمر ٹھیک کہہ رہی تھی۔۔۔ تم نے ضرور اس کے ساتھ۔۔۔ “
سوہائے ابھی مزید بول رہی تھی جب اس کے الفاظ کو بریک لگانے کے لیے اپنے ختم ہوتے ضبط کے ساتھ اشہب اس کے ہونٹوں پر جھکا تھا۔۔۔

Sultanat E Dil By Farwa Khalid A Heartfelt Romantic Urdu Novel

Sultanat E Dil by Farwa Khalid is a beautifully written romantic Urdu novel that explores deep emotions, love, and devotion. This captivating novel is available for free in PDF format, making it easy for readers to enjoy on their PC, Android phone, or any portable device.

If you’re searching for romantic novels in Urdu PDF download, Sultanat E Dil is a must-read. Farwa Khalid, a well-known and talented writer, is famous for her engaging Urdu books. This novel perfectly blends romance, passion, and emotions, making it an excellent choice for readers who love rude hero-based Urdu novels, new bold romantic novels, or short romantic Urdu novels.

Download Sultanat E Dil Novel PDF for free from BestUrduNovel.com, a platform providing passionate readers with the latest complete Urdu novels. Enjoy this unforgettable love story anytime, anywhere!

Aseer E Hijar Novel By Wahiba Fatima Pdf Complete Novel

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *