|

Teri Muhabat Sy Har Ky Ebook by Huria Malik PDF Novel

Teri Muhabat Sy Har Ky
EBOOK-Teri-Mohabat-Sy-Haar-K-By-Huria-Malik

Glimpse from the Teri Muhabat Sy Har Ky pdf Ebook novel

مس خان!آپ کو یہ ڈیل منظور ہے؟” حاتم نے فائل کو اپنے مدمقابل بیٹھی ‘مس خان’ کی جانب دھکیلتے ہوئے پروفیشنل انداز میں مخاطب کیا۔
جس کی کاجل سے مزین سیاہ آنکھیں بغور پاور سیٹ پہ بیٹھے اس شخص کا جائزہ لے رہی تھیں جس نے اس پوری میٹنگ کے دوران ایک دفعہ بھی نظر اٹھا کر اس کی جانب نہیں دیکھا۔بلکہ وہ سامنے پڑے ٹیب پہ مصروف حاتم کو انسٹرکشنز دے رہا تھا۔
یہاں آنے سے پہلے وہ اس کے بارے میں سن چکی تھی کہ ‘ایس اے کے کمپنیز’ کا سی ای او لڑکیوں کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھتا تھا اور یہی بات اسے یہاں تک کھینچ لائی تھی۔

“آف کورس مسٹر حاتم!آپ کے سی ای او صاحب سے ڈیل کرنا ہماری کمپنی کے لیے باعثِ فخر ہو گا۔” اپنے ساتھ بیٹھی سیکرٹری اور سامنے بیٹھے حاتم لغاری کی حیران نگاہوں کو بڑی سہولت سے نظرانداز کرتی وہ اک ادا سے بولی۔
تو ٹیب پہ نظریں جما کے بیٹھے ‘ایس اے کے’ کی آنکھوں میں چھائی برودت مزید بڑھ گئی۔

“اوکے مس خان!آپ شیئرز کی پیمنٹ ٹرانسفر کر دیں کل تک۔اینڈ بیسٹ آف لک فار۔” حاتم اسی پیشہ ورانہ انداز میں کہتا ہوا اسے سائن کرنے کا اشارہ دے گیا لیکن وہ سائن کرنے کی بجائے پین انگلیوں میں گھمانے لگی۔

“تھینک یو لیکن مسٹر حاتم مجھے صرف شیئرز نہیں بلکہ کچھ اور بھی چاہیے، اگر آپ کے سی ای او ایگری کریں تو میں سائن کرتی ہوں۔” سیاہ پینٹ سفید شرٹ کے ساتھ سیاہ منی کوٹ پہنے وہ اپنے سیاہ بالوں کو کھلا چھوڑے ہائی ہیل میں موجود اپنا پیر جھلاتے ہوئے سکون سے بولی، نگاہیں ہنوز ٹیب پہ مصروف شخص کا جائزہ لینے میں مصروف تھیں۔

“کیا چاہیے آپ کو مس خان؟” اس سر پھری محترمہ کی حرکتوں کو دیکھتا اب حاتم بھی کسی حد تک زچ پڑ چکا تھا۔
“ایک عدد نکاح نامے پہ مسٹر سی ای او کے سائن۔” پرسکون لہجے میں کیے گئے اس کے دھماکے پہ پاور سیٹ پہ بیٹھا ہوا وہ شخص ایک دم سے اپنی جگہ سے کھڑا ہوا اور اس سارے دورانیے میں پہلی دفعہ نظر اٹھا کر بڑے کاٹ دار انداز میں اس کی جانب دیکھا۔
اور وہ جیسے اپنی جگہ بیٹھی پتھر کی ہو گئی۔
اس قدر گہری اور پرکشش آنکھیں، اس نے اتنی خوبصورت اور گہری آنکھیں آج تک کسی مرد کی نہیں دیکھی تھیں۔
اس پہ مستزاد ان کی رنگت۔۔۔۔۔

“حاتم یہ سارا میس ختم کر کے فوراً کانفرس روم میں پہنچو۔” بنا اس کی جانب مزید دیکھے اس نے بھاری لہجے میں کہتے ہوئے ایک جھٹکے سے کوٹ سٹینڈ پہ پڑا کوٹ کھینچا اور دروازے کی طرف بڑھا۔

“ایک سائن سے انکاری نہیں کریں مسٹر سی ای او ورنہ کانفرس ہال کیا اس آفس سے قدم باہر نہیں نکال سکیں گے۔” اس کے بڑھتے قدم دیکھ کر اس نے عقب سے بلند آواز میں ہانک لگائی لیکن وہ بنا رکے بنا مڑے آفس کا دروازہ کھول چکا تھا۔

“کس وکیل کی بات کر رہے ہیں آپ سر؟” حاتم نے چونک کے اس کی طرف دیکھا جو سگار پیتا سیٹ کی پشت سے ٹیک لگائے پرسکون سے انداز میں پلکیں موندے ہوئے تھا۔

“بیرسٹر شہریار آفریدی۔” اس نے گویا اس پہ دھماکہ کیا تھا۔
“کیا مطلب؟آپ کو لگتا ہے کہ وہ سر پھرا بیرسٹر اپنی کزن کے بدلے کیس میں آپ کی مدد کرے گا؟” وہ اچھا خاصا متعجب اور مضطرب ہوا تھا۔
“مجھے لگتا نہیں ہے بلکہ یقین ہے کہ وہ ایسا ہی کرے گا۔” اس نے آنکھیں کھول کے گویا محظوظ انداز میں اپنی میز پہ پڑی ایک فریمڈ تصویر کو دیکھا۔

“آپ کو یہ یقین کیونکر ہے سر؟” اس کے اندر اس وقت بہت سارے سوالات اور آنے والا وقت اودھم مچائے ہوئے تھا۔
“کیونکہ میرے پاس ترپ کے دو پتے موجود ہیں جو اس بیرسٹر کو یہ کرنے پہ مجبور کر سکتے ہیں۔” اس نے جھک کے ٹیبل کی ڈرا سے دو تصاویر نکال کے میز پہ پھینکیں تو ان تصاویر کو دیکھ کے حاتم لغاری کے چہرے کا رنگ سفید پڑا تھا۔وہ ان آنکھوں کے سحر میں ڈوب چکی تھی جو سیکنڈ سے بھی پہلے اپنی نظریں اس پر سے ہٹ

Mohabbatoon k Aseer Hum Ebook novel by Huria Malik

About Teri Muhabat Sy Har Ky novel

If you’re a fan of romantic novels, then Teri Muhabat Sy Har Ky by Huria Malik is a must-read! This deeply emotional story will take you on a rollercoaster ride of love, heartbreak, and passion. Huria Malik, known for her engaging storytelling, has once again woven a masterpiece that will keep you captivated from start to finish.

The best part? You can now get Teri Muhabat Sy Har Ky free PDF download right here! No need to search endlessly for Huria Malik’s novels—we provide the best romantic novels in PDF format for free. Whether you’re a longtime fan of Huria Malik or just discovering her work, this is the perfect chance to experience a breathtaking love story at no cost.

So why wait? Download Teri Muhabat Sy Har Ky free PDF today and lose yourself in a world of love and emotions. Feel the depth of true romance and the intensity of heartbreak in this beautifully written novel.

For romantic novels, you can visit our official Facebook page.

Similar Posts

2 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *